ایران کا تل ابیب میں موساد ہیڈ کوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ

ایران نے دعویٰ کیا ہے موساد کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کہ ایران نے کہا ہے کہ اس کی پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں موساد کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

تاہم میڈیا اداروں نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کررہی ویڈیو کو اے آئی ساختہ قرار دے دیا ہے۔ مزید برآں اس کی کوئی واضح بین الاقوامی یا آزاد میڈیا آؤٹ لیٹس کی تصدیق بھی سامنے نہیں آئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے بارے میں فیکٹ چیکس میں بتایا گیا کہ وہ اے آئی جنریٹڈ ہے اور انہیں غلط طور پر موساد ہیڈکوارٹر پر حملہ قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے اسرائیل پر تابڑ توڑ حملے جاری ہیں۔ حملوں میں تل ابیب اور اس کے اطراف میں عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔ لیکن خاص طور پر موساد ہیڈکوارٹر کی تباہی کا دعویٰ ابھی تک غیر تصدیق شدہ ہے۔

Check Also

بین اسٹوکس نے نائٹ کلب واقعے پر غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معذرت کر لی

انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *