بشکیک: وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات،خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

بشکیک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔

دونوں وزرائے داخلہ کے درمیان کرغستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہونے والی ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

محسن نقوی اور سکندر مومنی نے خطے میں کشیدگی میں کمی اور داخلی سلامتی کے امور پر بھی گفتگو کی۔

دونوں وزرائے داخلہ نے خطے کے پائیدار امن کے لئے سفارتی کوششیں تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Check Also

آئل ٹینکرز اور کنٹریکٹرز کا مطالبات کی منظوری کےلیے72گھنٹوں کا الٹی میٹم، پہیہ جام ہڑتال کی دھمکی

پاکستان آئل ٹینکرز اور کنٹریکٹرز نے حکومت کو مطالبات کی منظوری کے لیے 72 گھنٹوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *