پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کا بلے بازی میں ناکامی کا اعتراف

ایشیا کپ میں ایک اور پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی اہم بیٹھک میں کھلاڑیوں نے بلے بازی میں ناکامی کا اعتراف کرلیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق دبئی میں اتوار کو شیڈول پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی اہم بیٹھک ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ٹیم میٹنگ میں ہر کھلاڑی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بلے بازی میں ناکامی کا اعتراف کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے تسلیم کیا کہ اسٹرائیک کو روٹیٹ کرنا ضروری ہے۔ دوسری جانب بولرز نے کہا کہ بیٹرز کے لیے کنڈیشنز قدرے دشوار ہیں۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں نے ٹیم مینجمنٹ کو سپر فور مرحلے میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرنے کا یقین دلایا ہے اور کوچ مائیک ہیسن نے بھی ٹیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان ایشیا کپ کے گروپ میچز میں عمان اور یو اے ای کو شکست دے کر سپر فور مرحلے میں پہنچا ہے۔

بھارت کے خلاف گروپ میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ناکام ہوگئی تھی جس کے باعث ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Check Also

انگلش فٹبالر نے مشہور کرکٹ فرنچائز کے حصص خرید لیے

معروف انگلش فٹبالر جوڈ بیلنگھم نے دی ہنڈریڈ فرنچائز کی ٹیم برمنگھم فینکس میں 10 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *