پیٹرولیم لیوی عوام پر ظلم ہے،ختم نہ کی گئی تو ہڑتال کی کال دیں گے، حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی عوام پر ظلم ہے، ختم نہ کی گئی تو ہڑتال کی کال دیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت مسلسل ٹیکسوں میں اضافہ کرکے عوام پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، جبکہ عوام پہلے ہی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہر جمعہ حکومت نئے بجٹ اور ٹیکسوں کا اعلان کرتی نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک پیٹرولیم لیوی کی مد میں 8 ہزار 66 ارب روپے وصول کیے جا چکے ہیں اور یہ لیوی عوام پر ایک اضافی بوجھ ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے پیٹرولیم لیوی ختم نہ کی تو جماعت اسلامی ہڑتال کی کال دے سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہیہ جام ہڑتال کے حوالے سے مختلف حلقوں سے مشاورت جاری ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عوام سے ایسے محصولات وصول کیے جا رہے ہیں جو ٹیکس کے زمرے میں بھی نہیں آتے جبکہ حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لیے قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔

سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت تین صوبوں اور مرکز میں حکومتی اتحاد برسراقتدار ہے، جبکہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھی مختلف سیاسی بیانیے زیر بحث ہیں۔

علاقائی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے جاری ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ یرغمال بنائے گئے افراد کی بازیابی کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

Check Also

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی

کراچی:سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں اچانک گر گئیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *