جرمن صدر نے امریکا کی ایران جنگ کو بین الاقوامی قانون کیخلاف قرار دیدیا

جرمنی کے صدر فرینک والٹر نے امریکا کی ایران جنگ کو تباہ کُن سیاسی غلطی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

برلن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جرمن صدر نے ایران جنگ شروع کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا پر فوری حملے کا جواز قابلِ قبول نہیں ہے، یہ جنگ سیاسی طور پر ایک تباہ کن غلطی بھی ہے، یہ ایک ایسی جنگ ہے جس سے بآسانی بچا جا سکتا تھا۔

جرمن صدر کا کہنا تھا کہ اگر جنگ کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا تھا تو یہ غیر ضروری جنگ ہے۔

Check Also

لبنان پر حملے جاری رکھنے کے اعلان پر ٹرمپ طیش میں آگئے، نیتن یاہو کو پاگل اور ناشکرا قرار دے دیا

واشنگٹن:امریکی اور اسرائیلی قیادت کے درمیان لبنان کی صورتحال پر ہونے والی ایک ٹیلیفونک گفتگو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *