پبی میں گھریلو تنازع پر مسلح شخص نے والدہ، بہن اور بھائی کو قتل کردیا

پشاور(پبلک پوسٹ)خیبرپختونخوا کے علاقے پبی گھریلو تنازع پر مسلح شخص نے فائرنگ کرکے اپنی والدہ، بہن اور بھائی کو قتل کردیا۔

تحصیل پبی کے علاقے چوکی درب میں گھر یلو تنا زع پر بیٹے نے مو ٹر کار پر سوار والدہ پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے کار میں سوار ان کی والدہ، بہن اور بھا ئی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیواسٹیشن پبی کی میڈیکل ٹیمیں فوری طور پرایمبولینس کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو ٹیموں نے لا شوں کو موقع سے اٹھا کر میاں راشد حسین شہید میمو ریل اسپتال پبی پہنچا دیا۔حکام کے مطابق مقتولین کی شناخت 60 سالہ حکم جا نہ، 40 سالہ بہن ریاست بی بی اور بھا ئی ثمین شاہ عمر کے نام سے ہوئی ہے۔

Check Also

ملائیشیا؛ کرپشن الزامات پر آرمی چیف کوجبری رخصت پر بھیج دیا گیا؛ تحقیقات شروع

ملائیشیا کے آرمی چیف جنرل تن سری محمد حافظ الدین جنتن کو کرپشن اور منی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *