ویمنز ایشیا کپ رائزنگ کپ، پاکستان کا ایونٹ میں فاتحانہ آغاز، نیپال کوشکست

بینکاک: ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا۔
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں کھیلے جارہے میچ میں نیپال نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے، کپتان حفصہ خالد ناقابل شکست 40 اور وحیدہ اختر 23 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

نیپال کی جانب سے کبیتا کنوار نے 2 جبکہ منیشا اوپادھائے، ریا شرما، سیتا رانا مگر اور روبینہ چھیتری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنا سکی، بندو راول 39 اور کبیتا کنور ناٹ آؤٹ 18 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

پاکستان کی جانب سے انوشہ ناصر نے 3، مومنہ ریاست نے 2 اور وحیدہ اختر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *