پاکستان کا سی پیک کو افغانستان تک پھیلانے کا فیصلہ

پاکستان نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو افغانستان تک پھیلانے کا فیصلہ کرلیا۔

حکام دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سی پیک کو افغانستان تک پھیلانے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان اور افغانستان کے حالات عارضی خراب ہیں، چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

حکام نے بتایا کہ علاقائی تعاون کے فریم ورک بھارت کی وجہ سے چل نہیں رہے ہیں، سارک کا فورم بھارت کی وجہ سے چل نہیں رہا ہے، اس وجہ سے ہم علاقائی ممالک کے ساتھ روابط قائم کر رہے ہیں۔

حکام کے مطابق چین کے افغانستان میں دہشتگردی کے حوالے سے خدشات ہیں، پاکستان کے بھی افغانستان کے حوالے سے خدشات ہیں، چینی شہریوں کو افغانستان میں خطرات لاحق ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کا افغانستان پر موقف یکساں ہے۔

سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی ایک عالمی خطرہ ہے جو سب کو درپیش ہے، دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنے کےلیے مشترکہ فوجی مشقیں بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کی بنیادی وجہ دہشتگرد تنظیموں کی بارڈر کراسنگ کو روکنا ہے۔

Check Also

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی کی رنز کے اعتبار سے بڑی فتح

ٹی20 ورلڈ کپ کے مقابلوں میں پاکستان نے رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *