اسلام آبا(پبلک پوسٹ)نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے محدود پیمانے پر یونین کونسل میں نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز کر دیا، یہ اقدام شہریوں کیلیے خدمات تک رسائی مزید آسان بنانے کی کوشش ہے۔
نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نکاح کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں کروا یا جا سکتا ہے، اس کے بعد اپنا میرج رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ موبائل ایپ کے آئی ڈی والٹ میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ابتدائی مراحل میں یہ سہولت ملک کے تین اضلاع میں فراہم کر دی گئی ہے جو درج ذیل ہیں:
چکوال – 71 یونین کونسلز
جہلم – 44 یونین کونسلز
ننکانہ صاحب – 65 یونین کونسلز
اتھارٹی کے مطابق مرحلہ وار یہ سہولت بہت جلد پاکستان بھر میں فراہم کر دی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نادرا نے پیدائش اور وفات کیلیے یونین کونسل کے چکر لگانے والے شہریوں کی بڑی مشکل حل کی تھی۔
نادرا نے ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اور انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے محدود پیمانے پر شہریوں کی آسانی کیلیے پیدائش اور وفات کے آن لائن اندراج کا آغاز کیا تھا۔
شہری اب گھر بیٹھے نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے متعلقہ یونین کونسل میں پیدائش اور وفات کی آن لائن اندراج کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ یہ سہولت، نادرا کے ذریعے، شہریوں کو ان کے گھروں سے ہی دستیاب ہوگی۔
ابتدائی مرحلے میں یہ سہولت درج ذیل اضلاع میں فراہم کر دی گئی ہے:
THE PUBLIC POST