سالِ نو اور شادی بیاہ پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم،ایڈیشنل آئی جی کراچی

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے سالِ نو، شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے موقع پر ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ہوائی فائرنگ میں ملوث اشخاص کے خلاف قتل اور اقدامِ قتل کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ انسانی جانوں کے لیے شدید خطرہ بھی ہے۔ چند لمحوں کی خوشی کسی معصوم کی زندگی کا چراغ گل کر سکتی ہے، اس لیے ایسے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں مؤثر گشت، انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں اور فوری قانونی اقدامات یقینی بنائے جائیں تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔

پولیس نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں اور ایسی کسی بھی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

Check Also

ریپ کیس میں پولیس خاتون کو کہتی ہے آپ نے خود کچھ کیا ہوگا، شیری رحمان

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب حکومت کے نمائندہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *