اورنگی ٹاؤن میں شادی کی تقریب میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں شادی کی ایک تقریب اس وقت سوگ میں بدل گئی جب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر 9 میں پیش آیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے دولہا کے والد اور بھائی کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ فائرنگ میں ملوث مرکزی ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جلد ملزم کو گرفتار کرنے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

Check Also

پی سی بی کا کھلاڑیوں کو تربیت کیلیے امریکا بھیجنے کا منصوبہ، مائیک ہیسن نے تصدیق کر دی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چند کرکٹرز کو خصوصی تربیتی پروگرام کے تحت امریکا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *