فلپائن میں 7.8 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری، 3 افراد ہلاک، تعداد بڑھنے کا خدشہ

منیلا:فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ میں انتہائی طاقتور زلزلے نے زمین کو ہلا کر رکھ دیا جس کے بعد سونامی کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا۔ اب تک 3 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آٗچکی ہیں۔

سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی محض 10 کلومیٹر تھی جس کے باعث جھٹکے نہایت شدت سے محسوس کیے گئے۔

امریکی سونامی وارننگ سسٹم نے زلزلے کے بعد ممکنہ سونامی کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے ساحلی علاقوں کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔

دوسری جانب امریکی جیولوجیکل سروے نے ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی ہے۔

زلزلے کے بعد متعدد علاقوں میں شہری گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے جبکہ حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

بعض علاقوں میں عمارتیں گرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں تاہم فوری طور پر جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں تاہم ریسکیو اور ہنگامی اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

Check Also

انمول عرف پنکی کے سہولت کاروں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کراچی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے انمول عرف پنکی کیس میں مبینہ سہولت کاروں کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *