چین میں دھماکا، 7 افراد ہلاک 17 زخمی

چین میں ایک حالیہ دھماکے 7 افراد اور 17 زخمی ہوچکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے جنوب مغربی علاقے گوانگسی میں علی الصبح ایک دھماکے میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی حکام نے بتایا کہ وہ حادثے کی وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ گیس پائپ لائنوں کے خطرے کو مسترد کردیا ہے۔

زخمی ہونے والے 17 افراد کو فور طور پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حکام کے مطابق ان میں سے کسی کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ زنگن قصبے میں دھماکا ہوا جو معدنی اور زرعی وسائل سے مالا مال پہاڑی علاقے میں واقع ہے۔

Check Also

بلاول بھٹو آزاد کشمیر میں شکست تسلیم کریں اور سندھ کی محرومیاں ختم کرنے پر توجہ دیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں کھلے دل سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *