پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز میں دھرنے ختم کردیے

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا ہاؤس کے باہر اور پارلیمنٹ لاجز میں دیے گئے دھرنے ختم کر دیے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل افریدی اور سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا ہاؤس کے باہر دھرنے کی جگہ سے واپس چلے گئے، سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

پارلیمنٹ لاجز میں بھی پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی اور سینٹرز کا دھرنا ختم کردیا گیا ہے تاہم پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن ارکان اسمبلی کا دھرنا جاری ہے جس میں محمود اچکزئی، علامہ ناصر عباس، اسد قیصر اور سلمان اکرم راجہ و دیگر رہنما شریک ہیں۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق دھرنا ختم کرنے کا اعلان محمود خان اچکزئی کریں گے، ہم بانی کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں، رپورٹ میں جو بھی آئے گا اسے سب کے سامنے ضرور رکھیں گے۔

Check Also

عید الاضحی پر پیش کیا جانے والا سب سے بڑا کھیل “بکرا پیٹرول پہ” کی پریس کانفرنس 13مئی بروز بدھ آرٹس کونسل میں کی جائے گی

پرنٹ، الیکٹرونک، سوشل میڈیا سے پریس کانفرنس کی کوریج درخواست ہے پریس کانفرنس میں شوبز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *