پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے نئی کِٹ کی رونمائی کر دی

لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے لیے اپنی نئی کِٹ کی رونمائی کر دی۔

اتوار کے روز، ٹیم نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو میں کپتان شاہین شاہ آفریدی، سکندر رضا، فخر زمان، آصف علی اور دیگر کھلاڑیوں کو نئی جرسی میں متعارف کرایا۔ اس سال بھی جرسی کا روایتی رنگ برقرار رکھا گیا ہے جبکہ ہوم اور اوے میچز کے لیے مختلف رنگوں کی جرسیز پیش کی گئی ہیں۔

اسی روز، لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ‘قلندرز نائٹ’ کا انعقاد کیا گیا جہاں نئی کِٹ کے ساتھ ٹیم کا آفیشل ترانہ بھی لانچ کیا گیا۔ تقریب میں معروف گلوکاروں نے پرفارم کیا، لیزر شو کا اہتمام کیا گیا، اور کپتان شاہین شاہ آفریدی کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

پی ایس ایل 10 کا افتتاحی میچ 11 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Check Also

جارحیت گلے پڑ گئی؛ بھارت پاکستان کا ردعمل برداشت نہیں کر سکا، آئی پی ایل معطل

پاک بھارت کشیدگی کے باعث انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کو غیر معینہ مدت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *