کراچی: اورنگی ٹاؤن میں آوارہ کتوں نے 14 معصوم بچوں کوکاٹ لیا

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں آوارہ کتوں کے حملے میں 14 معصوم بچے زخمی ہوگئے۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچے میدان میں کھیل رہے تھے کہ ایک خنخوار کتے نے ان پر حملہ کر دیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی بچوں کو فوری طور پر سندھ گورنمنٹ اسپتال اورنگی ٹاؤن منتقل کیا گیا، جہاں تمام بچوں کو اینٹی ریبیز ویکسین لگا دی گئی ہے۔ پاگل کتے کے حملے میں بچوں کے ماتھے، سر، پیٹ، ہاتھوں اور پاؤں پر زخم آئے ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 13 لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں، جبکہ متاثرہ بچوں کی عمریں 4 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

Check Also

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟وزیرِ اعظم کی زیر صدرات اجلاس میں غور

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں خیبر پختون …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *