چند وفاقی وزراء وزیراعظم کے لئے مشکلات پیدا کرتے ہیں: بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چند وفاقی وزراء وزیراعظم کی مدد کے بجائے ان کے لئے مشکلات پیدا کرتے ہیں، شاید ان وزراء کا طرز سیاست ایسا ہی ہے۔


قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں متحد ہو کر مقابلہ کریں، چند وزراء کا مقصد سمجھ سے بالاتر ہے، جو وزیر کہے راولاکوٹ والے کشمیری نہیں وہ اب تک کابینہ میں کیسے ہے؟

انہوں نے کہا کہ وزیردفاع اپنی بات پر معافی مانگنے کو تیار نہیں، حکومت سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے آزاد کشمیر کے معاملے کا سیاسی حل نکالنے کی کوشش کی، بلاشبہ وزیراعظم شہبازشریف ملک کو مسائل سے نکالنے کا عزم رکھتے ہیں، مسائل کا حل مذاکرات اور بات چیت سے ہی ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ حل کرنے کیلئے مولانا فضل الرحمان کو کردار دینا چاہیے، مولانا فضل الرحمان احتجاج کرنے والوں اور آزاد کشمیر حکومت سے بات کریں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک بھر میں بلدیاتی الیکشن کروائے جائیں، اسلام آباد میں الیکشن کرواؤ،ماڈل نظام لاؤ، بلدیاتی نظام کا بہانہ صرف ہمیں آپس میں لڑوانا ہے، گلگت بلتستان میں حکومت بننے جا رہی ہے، 90 روز میں بلدیاتی الیکشن کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے وہاں بلدیاتی نظام ہے، مسلم لیگ (ن) خوفزدہ ہے اور جہاں ان کی حکومت ہے وہاں بلدیاتی نظام نہیں، کراچی جیسا بلدیاتی نظام لاہور میں بھی لے کر آئیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے مطالبات نہیں مانے جاتے تو وفاقی حکومت سے نکل جائے، آئینی ترمیم کراچی کے ممبران کیلئے لالی پاپ ہے، یہ وقت آپس کے سیاسی اختلاف پر دھیان دینے کا نہیں ہے، وزیراعظم ملک کو مشکلات سے نکالنا چاہتے ہیں، میری خواہش ہے کہ وزیراعظم کامیاب ہوں۔

Check Also

پنجاب میں صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات، ساڑھے 18 ارب کا مفت علاج فراہم

لاہور: حکومت پنجاب کی جانب سے شعبہ صحت میں انقلابی اور تاریخی اقدامات کو عملی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *