اڈیالہ جیل کی پریزن وین سے 14 قیدی فرار; چار دوبارہ پکڑے گئے 10 کی تلاش جاری

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریزن وین سے 14 قیدی فرار ہوگئے، پولیس نے چار کو دوبارہ پکڑلیا دس کی تلاش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے چکیاں اسٹاپ کے قریب اڈیالہ جیل کی پریزن وین سے قیدیوں کے فرار ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق وین میں 34 قیدی سوار تھے جنہیں اڈیالہ جیل واپس منتقل کیا جارہا تھا کہ چکیاں اسٹاپ کے قریب 14 قیدی پراسرار طور پر وین سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے چار قیدیوں کو دوبارہ پکڑلیا جبکہ دس قیدی تاحال فرار ہیں جنہیں پکڑنے کے لیے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔

Check Also

تین دن میں پیٹرول پر 21 روپے کا اضافہ، لاہور میں رات گئے رکشہ ڈرائیور سڑکوں پر نکل آئے

لاہور: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف مرکزی مسلم لیگ کے زیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *