فلم میں کام کے بدلے نامور ہدایتکاروں کی غیر اخلاقی ڈیمانڈز؛ اداکارہ نے کچا چٹھا کھول دیا

ابھرتی ہوئی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے اندر کالی بھیڑوں کو بے نقاب کردیا جو ’’گیونگ اینڈ ٹیک‘‘ کے نام پر عزتوں سے کھیلتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مجھے بھی کیریئر کے ابتدا میں کاسٹنگ کاؤچ اور غیراخلاقی آفرز جھیلنا پڑی ہیں۔

اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے کہا کہ انڈسٹری کے چند کرتا دھرتا نووارد اداکاروں کو کردار دینے کے بدلے میں غیر اخلاقی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔

انکیتا لوکھنڈے نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ مجھے انڈسٹری کے ایک نامور اور بڑے ہدایت کار نے فلم میں رول دینے کے بدلے میں رات ساتھ سونے کو کہا تھا۔

ادکارہ نے بتایا کہ جب میں نے اس غیر اخلاقی آفرز کو مسترد کردیا تو میری راہ میں مشکلات کھڑی گئیں اور انڈسٹری میں مجھے کئی لوگوں سے لڑنا پڑا۔

Check Also

سیف علی خان کے ڈائمنڈ روبی بروچ کی قیمت جان کر مداح حیران رہ گئے

بالی ووڈ کے نامور اداکار سیف علی خان ایک بار پھر اپنے منفرد فیشن سینس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *