بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی نمازِ جنازہ ادا، پاکستان سمیت عالمی شخصیات کی شرکت

بنگلادیش کی پہلی خاتون وزیراعظم اور دو مرتبہ ملک کی قیادت کرنے والی خالدہ ضیا کی نمازِ جنازہ ڈھاکا میں ادا کر دی گئی۔

نمازِ جنازہ بنگلادیش کی پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے میا مانک ایونیو میں ہوئی، جس میں سیاسی رہنماؤں، حکومتی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نمازِ جنازہ میں بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس بھی موجود تھے، جبکہ حکومتِ پاکستان کی نمائندگی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سردار ایاز صادق نے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے خالدہ ضیا کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔

Check Also

تبت میں زلزلے سے تباہی، 16افراد ہلاک،65 زخمی، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ افسوس

چین کے خود مختار علاقے تبت میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے کے نتیجے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *