سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، فی تولہ نرخ کیا ہوگئے؟

کراچی: عالمی بلین مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 41 ڈالر کی کمی سے 4ہزار 024 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 4ہزار 100روپے کی کمی سے 4لاکھ 24ہزار 836روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت 3ہزار 515روپے کی کمی سے 3لاکھ 64ہزار 228روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کے برعکس عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 25 سینٹس کے اضافے سے 58ڈالر 70سینٹس کی سطح پر آگئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 25روپے کے اضافے سے 6ہزار 349روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 22روپے کے اضافے سے 5ہزار 443روپے کی سطح پر آگئی۔

Check Also

کراچی کا موسم مرطوب، صبح اور رات میں بوندا باندی کا امکان

کراچی: کراچی کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مرطوب اور جزوی طور پر ابر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *