عالمی و مقامی سطح پر سونامزید ہزاروں روپے سستا ہوگیا

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ مزید کم ہوگئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 56 ڈالر کی کمی کے ساتھ 4 ہزار 258 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 800 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 84 ہزار 175 روپے ہوگئی۔

Check Also

کراچی:ایف آئی اے کا نجی بینک پر چھاپہ، برانچ منیجر سمیت 5افراد گرفتار

کراچی: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے فیڈرل بی ایریا بلاک 4 میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *