ایم کیو ایم آج بھی عوامی مینڈیٹ کے بجائےشارٹ کٹ سیاست پر یقین رکھتی ہے، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم آج بھی عوامی مینڈیٹ کے بجائے شارٹ کٹ سیاست پر یقین رکھتی ہے۔

ایم کیو ام رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم عوام کا اعتماد کھو چکی ہے، اس کو اقتدار کی یاد ستا رہی ہے، شارٹ کٹ ڈھونڈ رہی ہے، ایم کیو ایم کو کراچی کے عوام کے وسائل کو سیاسی سودے بازی کا ذریعہ نہیں بنانا چاہئے، سندھ کے معاملات وفاق کے ہاتھ دینے کی بات وفاقی ڈھانچے کے خلاف مذموم سازش ہے، سندھ کے عوام کا مینڈیٹ، 1973ء کے آئین اور سندھ کوئی تجربہ گاہ نہیں کہ جب کسی جماعت کی سیاست کمزور پڑ جائے تو وہ ان پر حملہ آور ہو جائے۔ ۔وفاقی مداخلت جیسے معاملات کو سیاسی دباؤ کے لیے استعمال کرنا ایم کیو ایم کی سیاسی بلیک میلنگ کا ثبوت ہے،

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کو یاد رکھنا چاہیے کہ سندھ کے عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کو واضح مینڈیٹ دیا ہے، یہ مینڈیٹ کسی پریس کانفرنس، دھمکی یا سیاسی بلیک میلنگ سے تبدیل نہیں ہو سکتا، اگر ایم کیو ایم کو اقتدار میں زیادہ حصہ چاہیے تو اس کا راستہ عوام کے ووٹ سے گزرتا ہے، وفاقی مداخلت یا آئینی اداروں کو سیاسی تنازعات میں گھسیٹنے سے اقتدار نہیں ملتا، ایم کیو ایم بتائے کہ وفاق میں حکومت کا حصہ ہونے کے باوجود کراچی کے لیے اپنے وعدوں پر عمل کیوں نہیں کرا سکی؟۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ فاروق ستار کو اپنی ناکامیوں کا ملبہ سندھ حکومت پر ڈالنے کے بجائے اپنے وفاقی اتحادیوں سے سوال کرنا چاہیے، سندھ کے آئینی اختیارات، صوبائی خودمختاری اور کراچی کے عوام کے مینڈیٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کراچی کی ترقی سیاسی بلیک میلنگ یا عہدوں کی تقسیم سے ممکن نہیں، سندھ حکومت کراچی سمیت پورے سندھ کی ترقی، عوامی خدمت اور آئینی بالادستی کے اپنا سفر پوری قوت سے جاری رکھے گی۔

Check Also

بشریٰ انصاری اور اہلِ خانہ کا ٹرولنگ پر مزاحیہ ردِعمل توجہ کا مرکز بن گیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے مخصوص انداز میں ٹرولرز کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *