کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے،3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں میں 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ترجمان ایس ایس پی ضلع وسطی کے مطابق تھانہ حیدری مارکیٹ پولیس کا پریمیئر کالج، بلاک ایچ نارتھ ناظم آباد کے قریب اسٹریٹ کریمنلز سے پولیس مقابلہ ہوا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ اس کاساتھی ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت سید عالس حسین ولد سید گوہر حسین کے نام سے ہوئی۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول، چھینا گیا موبائل فون، 125 سی سی موٹر سائیکل اور نقد رقم برآمد ہوئی ۔فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

شاہراہ نور جہاں پولیس نے مین روڈ کٹی پہاڑی بلاک کیو میں مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کرنے پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی ملزم فرار ہوگیا ۔

گرفتار زخمی ملزم کی شناخت نعمان ولد عمران جب کہ فراری ساتھی کی شناخت وقار کے ناموں سے ہوئی۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، لوڈ میگزین اور پانچ زندہ گولیاں برآمد کر لی گئیں جبکہ گرفتار شدہ ملزم کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل 125 جو کہ تھانہ شاہراہ نور جہاں کے مقدمہ الزام نمبری 397/2026 بجرم دفع392/397/34 ت پ کی کی چھینی ہوئی برامد ہوئی۔زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔

ریسیکو ادارے چھیپا کے حکام کے مطابق جمشید کواٹرز اسلامیہ کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ایک ملزم زخمی ہوگیا۔زخمی ہونے والے ملزم کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمی ہونے والے ملزم کی شناخت ناصر ولد سردار علی سے ہوئی۔

Check Also

کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ جاری

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ جاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *