سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

کراچی: سونےکی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک دن کمی کے بعد آج پھر قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 11ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہونے سے نئی عالمی قیمت 4ہزار 111ڈالر کی سطح پر آگئی ۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے آخری دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 100روپے (1100 روپے) کے اضافے سے نئی قیمت 4لاکھ 33ہزار 536روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 943روپے بڑھ کر 3لاکھ 71ہزار 687روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

ملک میں سونے کی قیمتوں کے ساتھ ہی فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 30روپے کے اضافے سے 6ہزار 462روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 26روپے کے اضافے سے 5ہزار 540روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

Check Also

کراچی: ڈاکٹرز کی غفلت، والدین پر قیامت ٹوٹ پڑی،2بیٹوں کے بعد بیٹی میں بھی ایچ آئی وی کی تصدیق

ولیکا اسپتال میں مبینہ طبی غفلت سے مزید دو معصوم بچیوں میں ایچ آئی وی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *