شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے پررمیز راجہ کا بڑا بیان سامنے آ گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ناحق خراب نتائج کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا حالانکہ ان کے پاس اوسط معیار کی ٹیم تھی۔

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دوروں کے لیے بابر اعظم کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ شان مسعود کی قیادت کا دور حالیہ ٹیسٹ سیریز میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں وائٹ واش سمیت 16 میں سے 12 میچوں میں شکست کے بعد اختتام پذیر ہوا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ شان مسعود کو قربانی کا بکرا بنایا گیاحالانکہ انہیں ایسی ٹیم نہیں دی گئی تھی جس سے بہتر نتائج کی توقع کی جا سکتی۔

انہوں نے کہاکہ اگر میں شان مسعود کی جگہ ہوتا تو اس فیصلے پر تحریری شکایت جمع کراتا، ان کا کہنا تھا کہ جب ایک کپتان کو بار بار اوسط درجے کے کھلاڑی دیے جائیں تو اس سے مختلف نتائج کی توقع نہیں رکھی جا سکتی اور آخرکار تمام ذمہ داری کپتان پر ڈال دی جاتی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ بابر اعظم بھی اسی صورتحال کا سامنا کر سکتے ہیں کیونکہ انہیں بھی تقریباً وہی بنیادی اسکواڈ دیا گیا ہے جو شان مسعود کے پاس تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان 25 جولائی سے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گا جس کے بعد قومی ٹیم انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں تین ٹیسٹ میچز شیڈول ہیں۔ بابر اعظم تیسری مرتبہ قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے

Check Also

مفتاح اسماعیل کراچی کی فکر چھوڑیں، پہلے اپنی ناکام معاشی پالیسیوں کا حساب دیں، سعدیہ جاوید

کراچی: ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *