وزیرِاعظم شہباز شریف، نواز شریف کے ہمراہ قطر روانہ، سابق امیر قطر کے انتقال پر تعزیت کرینگے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سابق امیر قطر کے انتقال پر تعزیت کے لیے دوحہ روانہ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے ہمراہ سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف بھی موجود ہیں۔ دورے میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیرِ اعظم کے ساتھ ہیں۔

وزیر اعظم قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے۔ وہ قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر امیر قطر، قطری شاہی خاندان اور قطری عوام سے اظہار تعزیت کریں گے۔

وزیرِ اعظم کا یہ دورہ قطری شاہی خاندان، قطری عوام اور پاکستانی حکومت و عوام کے مابین دہائیوں پر محیط دیرینہ برادرانہ تعلقات کی عکاسی ہے۔ دونوں ممالک کے مابین تاریخی روابط کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔

Check Also

کراچی ،گھر میں کروڑوں کی لوٹ مار،175 تولہ سونا بھی ڈاکوؤں کے ہاتھ لگ گیا

کراچی: گڈاپ سٹی کی کرپلانی ولاز سوسائٹی میں ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی، جہاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *