شاہدہ مرتضیٰ اعلیٰ تعلیم یافتہ،باوقار، پرکشش ایکٹرس

کراچی (رپورٹ، وسیم علی خان)

شاہدہ مرتضیٰ کا شمار پاکستان ٹیلی ویژن اور اسٹیج کی ان چند اعلیٰ تعلیم یافتہ، باوقار اور پرکشش اداکاراؤں میں ہوتا ہے

جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر شوبز انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا انہوں نے کراچی میں اپنی تعلیم اعلی مکمل کی اور پھر فن کی دنیا کا رخ کیا اداکاری کے میدان میں قدم رکھتے ہی شاہدہ مرتضیٰ نے اپنی منفرد اداکاری، جاندار مکالموں کی ادائیگی تاثرات اور باوقار شخصیت سے ناظرین کے دلوں میں گھر کر لیا انہوں نے پی ٹی وی کے سنہری دور سے لے کر آج کے نجی چینلز تک ہر دور میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے صرف اداکاری ہی نہیں بلکہ ان کے کریڈٹ پر بطور ہدایتکارہ بھی کئی یادگار ڈرامے اور اسٹیج کھیل موجود ہیں ہدایتکاری میں ان کا وژن اور فن کی باریکیوں پر گرفت ناظرین اور ناقدین دونوں سے داد وصول کر چکی ہے اگرچہ گزشتہ چند برسوں سے شاہدہ مرتضیٰ اسٹیج پر بہت کم نظر آتی ہیں لیکن ٹیلی ویژن ڈراموں میں ان کی مصروفیت عروج پر ہے آج کل وہ مختلف چینلز کے پرائم ٹائم ڈراموں میں مرکزی اور مضبوط کردار نبھا رہی ہیں شاہدہ مرتضی سنجیدہ، معیاری اور کردار سے انصاف کرنے والے پروجیکٹس کو ترجیح دینے کی وجہ سے انڈسٹری میں ان کا ایک الگ مقام، وقار اور عزت ہے نئی نسل کی اداکارائیں بھی انہیں اپنا رول ماڈل تسلیم کرتی ہیں

Check Also

آئی او بی ایم میں “صہیونی جارحیت کے خلاف مسلم قائدین کی قربانیاں” کے زیر عنوان سیمینار

آئی او بی ایم طلبا کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار میں مختلف شعبہ ہائے زندگی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *