کراچی ،گھر میں کروڑوں کی لوٹ مار،175 تولہ سونا بھی ڈاکوؤں کے ہاتھ لگ گیا

کراچی: گڈاپ سٹی کی کرپلانی ولاز سوسائٹی میں ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی، جہاں مبینہ طور پر آٹھ مسلح ملزمان ایک گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر کروڑوں روپے مالیت کے زیورات اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان گھر سے 175 تولہ سونا، 300 تولہ چاندی سمیت دیگر قیمتی اشیا لے گئے۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق لوٹے گئے زیورات اور سامان کی مجموعی مالیت 8 کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ متاثرہ خاندان کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اطراف میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے تاکہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کو یقینی بنایا جا سکے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لانے کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

علاقہ مکینوں نے دن دہاڑے ہونے والی اس بڑی ڈکیتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں بڑھتی ہوئی جرائم کی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

Check Also

ٹانک؛ پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا،اے ایس آئی سمیت دو اہلکار شہید

پشاور: ٹانک میں جنڈولہ وانا روڈ پر تھانہ شہید مرید اکبر کے حدود میں پویس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *