کراچی کے بجلی صارفین کو ایک اور بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد:

شہر قائد کے بجلی صارفین کو ایک اور بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ بجلی کی قیمت میں یہ کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگی۔

ماہ فروری کے ایف سی اے کی قیمت میں کمی کی درخواست نیپرا میں دائر کردی گئی ہے، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سماعت کی تاریخ کا اعلان کرے گی۔

نیپرا قیمتوں میں کمی سے متعلق فیصلہ سماعت کے بعد کرے گی۔

Check Also

قائمہ کمیٹی اجلاس، عابد شیرعلی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

سینیٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں عابد شیرعلی اور ایمل ولی خان کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *