قسطوں کے سامان کی رقم کا تنازع؛دکان میں ماں بیٹے پر تشدد کی فوٹیج سامنے آگئی

لاہور: قسطوں کے سامان کی رقم کے تنازع پر دکان میں ماں بیٹے پر تشدد کی فوٹیج سامنے آ گئی۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے رائیونڈ کے نواحی گاؤں بابلیانہ میں واقع ایک الیکٹرونکس شو روم میں ماں اور بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نوجوان نے قسطوں پر الیکٹرونکس شو روم سے سامان خریدا تھا، تاہم رقم کی عدم ادائیگی پر شو روم والوں نے ماں اور بیٹے کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ Wildlife

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ نوجوان متاثرہ خاتون اور اس کے بیٹے پر دکان کے اندر اور باہر تشدد کررہے ہیں۔

واقعے میں زخمی ہونے والے نوجوان کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال رائیونڈ منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

Check Also

کراچی: تین تلوار پر سپرمارٹ سے 50لاکھ روپے کی چوری، کلفٹن میں بیوپاری سے 17لاکھ بھی لوٹ لیے گئے

کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار پر سپر مارٹ میں 50 لاکھ روپے کی چوری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *