ہیرا پھیری 3 سے علیحدگی پر اکشے کمار نے قانونی نوٹس کیوں بھیجا؟ پاریش راول نے وجہ بتا دی

بالی ووڈ کے سینئر اداکار پاریش راول نے فلم ہیرا پھیری 3 سے علیحدگی کے بعد اکشے کمار کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملہ ذاتی اختلاف نہیں بلکہ معاہدے سے متعلق تھا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں پاریش راول نے کہا کہ میرا فلم چھوڑنے کا تعلق اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے میں کسی قسم کی ناخوشی سے نہیں تھا، ہیرا پھیری فرنچائز کے واحد مالک پروڈیوسر فیروز ناڈیاڈوالا ہیں، اس لیے ان کی منظوری کے بغیر میں فلم کے لیے حتمی رضامندی نہیں دے سکتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جب مجھے قانونی نوٹس موصول ہوا تو میں نے سوچا کہ میں فلم بنانے آیا ہوں، قانونی تنازعات میں الجھنے نہیں، اسی لیے میں نے منصوبے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔

پاریش راول کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں اکشے کمار کی جانب سے بھیجا گیا 25 کروڑ بھارتی روپے کا قانونی نوٹس ایک جذباتی ردعمل تھا۔

انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ اکشے کمار کو میرے انکار پر دکھ پہنچا ہو، تاہم بعد میں دونوں نے ایک ساتھ کام بھی کیا اور معاملہ باہمی احترام کے ساتھ ختم ہو گیا۔

یاد رہے کہ پاریش راول نے 2025ء میں ہیرا پھیری 3 سے علیحدگی اختیار کی تھی، جس کے بعد معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی پر اکشے کمار کی جانب سے انہیں قانونی نوٹس بھیجا گیا تھا۔

اسی انٹرویو میں پاریش راول نے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی 2020ء میں ہونے والی موت کے بعد میڈیا کوریج پر بھی سخت تنقید کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں اس پورے معاملے کو میڈیا کی جانب سے ایک سرکس بنائے جانے کو بالکل پسند نہیں کرتا۔

Check Also

عالمی بازار میں فی اونس سونا 4 ہزار ڈالر سے نیچے، پاکستان میں بڑی کمی ہوگئی

عالمی بازار میں سونے کا فی اونس بھاؤ چار ہزار ڈالر سے نیچے آگیا ہے، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *