اس بار بھارت کے لیے چائے کے ساتھ پٹاخا سموسوں کا بندوبست بھی ہوگا، گلوکار وارث بیگ

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کی گیدڑ بھپکیوں کے جواب میں پوری قوم متحدہ ہے، گلوکار وارث بیگ نے اپنے بیان میں مودی سرکار کو ابھی نندن واقعے کی یاد تازہ کروادی ہے۔

نجی نیوز ٹی وی چینل کو دیے گئے بیان میں گلوکار وارث بیگ نے کہا کہ’ بھارتی فضائیہ کا پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن جب بارڈر کراس کرکے پاکستان آیا تھا تو ہم نے اُن کو چائے پلائی تھی ، ایک ایسی چائے جس کا ذکر انہوں نے بھارت جاکر بھی کیا تھا۔‘

گلوکار نے بیان میں کہا کہ اگر اس بار بھارت نے پاکستانی سرحد پار کرنے کی کوشش کی یا پھر پانی پر دہشتگردی کی تو اس بار بھارت جان لے کہ اس کے لیے چائے کے ساتھ پکوڑوں اور پٹاخا سموسوں کا بھی انتظام کیا جائے گا۔

گلوکار وارث بیگ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر واضح کیا کہ جب پاکستان میں مصیبت آئے تو صرف 7 لاکھ فوجی نہیں ہوتے بلکہ ان فوجیوں کے پیچھے 25کروڑ کی عوام بھی فوج بن جاتی ہے جو فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں۔‘

Check Also

کراچی ماں کی طرح ہے، یہ اپنے بازو کھول کر سب کو خوش آمدید کہتا ہےکراچی کو ناپسند کرنے والوں کے بیان پر ماہرہ خان کا ردعمل

کراچی (پبلک پوسٹ)کراچی کو ناپسند کرنے والوں کے بیانات پر ماہرہ خان نے دل چھو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *