کراچی: پی آئی بی کالونی میں خواتین کومبینہ ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں خواتین کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، ایک کار سوار شخص کی مشکوک حرکات سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گئیں۔

منظرعام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں سفید رنگ کی ایک کار کو گھر کے باہر رکتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج کے مطابق کار سوار شخص گاڑی سے اتر کر گھر کی کھلی کھڑکی کے قریب جاتا ہے اور اندر جھانکنے کی کوشش کی۔

فوٹیج میں پینٹ شرٹ پہنے شخص کو کچھ دیر تک کھڑکی کے قریب موجود دیکھا جا سکتا ہے، تاہم مبینہ طور پر گھر کی بالائی منزل پر کسی مکین کی موجودگی کا احساس ہونے پر وہ فوری طور پر واپس اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں گاڑی کا نمبر بھی واضح نظر آ رہا ہے جبکہ متاثرہ شہری دانش کی جانب سے متعلقہ تھانے میں واقعے کی شکایت جمع کرا دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شکایت اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مشتبہ شخص کی شناخت کے لیے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Check Also

26 نومبر احتجاج کیس،عمر ایوب اشتہاری قرار ، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج سے متعلق مقدمے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *