کراچی: میٹرک کے امتحانات کا آج سے آغاز

کراچی میں میٹرک کے امتحانات آج سے شروع ہوں گے، بورڈ کی جانب سے اب تک امتحانی مراکز میں ردوبدل کا سلسلہ جاری ہے۔

امتحانات میں شریک طلباء کے والدین نے شکوہ کیا ہے کہ امتحانات سے ایک روز قبل ایڈمٹ کارڈ پر درج امتحانی مراکز تبدیل کردیے گئے ہیں۔

طلبہ اور والدین غیر یقینی صورتِ حال کے باعث پریشانی کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ طلبہ کے ایڈمٹ کارڈز کے اجراء اور آن لائن رسائی میں ناکامی پر وزیر تعلیمی بورڈ سندھ محمد اسماعیل راہو نے گزشتہ روز چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے چیئرمین کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اس سنگین غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور اگر تین روز میں تسلی بخش جواب موصول نہ ہوا تو ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Check Also

مفتاح اسماعیل کراچی کی فکر چھوڑیں، پہلے اپنی ناکام معاشی پالیسیوں کا حساب دیں، سعدیہ جاوید

کراچی: ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *