شطرنج کا مقابلہ : وزیراعلیٰ سندھ کو سرکاری اسکول کی طالبہ نے شکست دے دی

کراچی (پبلک پوسٹ)سرکاری اسکول کی طالبہ و شطرنج کی انڈر 18 چیمپئن نے وزیراعلیٰ سندھ کو 15 چالوں میں شکست دے دی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سرکاری اسکول ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ اسکول کی طالبہ مہک مقبول کے درمیان وزیراعلیٰ ہاؤس میں شطرنج کا مقابلہ ہوا۔
وزیراعلی ہاؤس میں شطرنج کا میچ دیکھنے کے لیے وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ، وزیر کھیل محمد بخش مہر، سیکریٹری تعلیم ذاہد عباسی، سیکریٹری اسپورٹس علیم لاشاری، آغا خان فائونڈیشن کے سلطان الانہ، زندگی ٹرسٹ کے شہزاد رائے، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ موجود تھے۔

چیس چیمپئن مہک مقبول نے 15 چالوں میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو ہرادیا۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے انڈر-18 قومی چیس چیمپئن مہک مقبول کو مبارکباد دی۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ مہک مقبول نے سرکاری اسکول کی بہتر تعلیم کے ساتھ شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی انڈر-18 شطرنج چیمپئن مہک مقبول نے حال ہی میں نیشنل یوتھ چیس چیمپیئن شپ جیتی ہے۔

مہک مقبول حکومت سندھ کے محکمہ تعلیم کے تحت چلنے والے سرکاری کالج ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ اسکول کی طالبہ ہیں، حکومت سندھ کے ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ اسکول کو زندگی ٹرسٹ نے اپنایا ہے۔

Check Also

این سی سی آئی اے کے قیام کے بعد بڑے پیمانے پر تبادلوں کو پہلا نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد(رپورٹ : عمران خان )نیشنل سائیبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی ( این سی سی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *