سیریز میں کسی کھلاڑی کو ڈراپ نہیں کیا گیا: شاہین آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ سیریز کے لیے کسی کھلاڑی کو ڈراپ نہیں کیا گیا ہے۔

بنگلادیش کے شہر ڈھاکا میں پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہم نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے ہیں اور یہی ہمارا مستقبل ہیں۔

شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ ہم ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم کو تیار کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ 3 ڈیبیو ہوں گے، معاذ صداقت اوپن کریں گے جبکہ شامل حسین ون ڈاؤن پوزیشن پربیٹنگ کریں گے۔

شاہین آفریدی نے مزید کہا ہے کہ ٹیم اور پچ کی ضرورت کے حساب سے پلیئنگ الیون بنائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہوم کنڈیشن میں جو بھی ٹیم ہو وہ اچھا پرفارم کرتی ہے۔

Check Also

مبینہ آڈیو پیغام لیک: “اگر مجھے کچھ ہوا تو اسی نمبر سے کام جاری رکھا جائے”

اطلاعات کے مطابق ایک مبینہ آڈیو پیغام سامنے آیا ہے جو متعلقہ شخص کی جانب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *