نوح دستگیر بٹ نے ازبکستان میں جلال الدین سورڈ مقابلہ جیت لیا

تاشکند: پاکستان کے ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے ازبکستان میں ہونے والے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے کامن ویلتھ چیمپئن نوح دستگیر نے ورلڈ اسٹرانگ مین مقابلوں میں ’جلال الدین سورڈ‘ کا ٹائٹل جیت لیا۔

نوح دستگیر بٹ نے کوریائی حریف کو شکست دی۔

نوح دستگیر نے 14 کلو وزنی تلوار ایک منٹ 49 سکینڈز تک تھام کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔

ان منفرد طرز کے مقابلوں میں 20 سے زائد ممالک کے ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔

Check Also

جاوید میاں داد عمران خان کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد اپنے سابق ساتھی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *