ایران جنگ کے باعث تیل کی عالمی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر آگیا ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔برینٹ خام تیل اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ دونوں کی قیمتیں کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں

برینٹ خام تیل کی قیمت 3.10 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 87.33 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے.

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر تنازع طویل ہوا تو خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی اوپر جا سکتی ہے جس سے پٹرول ڈیزل مہنگا، نقل و حمل اور مال برداری کے اخراجات اور مہنگائی میں مزید اضافہ ہوسکتاہے، خاص طور پر تیل درآمد کرنے والے ممالک جیسے پاکستان میں۔

سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ اگر کشیدگی مزید بڑھی یا آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل متاثر ہوئی تو عالمی سپلائی میں رکاوٹ آ سکتی ہے، جس سے قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔

Check Also

وانا میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، بارودی مواد سے بھری گاڑی خودکش حملے سے پہلے ہی تباہ

وانا: سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس پر مبنی کارروائی سے وانا اور گردونواح کی شہری آبادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *