26 نومبر احتجاج کیس،عمر ایوب اشتہاری قرار ، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج سے متعلق مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج کے کیس کی سماعت کی۔

عدالت کی جانب سے مسلسل طلبی کے باوجود عمر ایوب غیر حاضر رہے، جس پر انہیں اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

یاد رہے کہ عمر ایوب پر تھانہ سیکرٹریٹ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی ودیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

Check Also

وانا میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، بارودی مواد سے بھری گاڑی خودکش حملے سے پہلے ہی تباہ

وانا: سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس پر مبنی کارروائی سے وانا اور گردونواح کی شہری آبادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *