کراچی ،سانحہ بلدیہ فیکٹری کے متاثرین اور مزدور تنظیموں نے کیس دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کردیا

سانحہ بلدیہ فیکٹری کے متاثرین اور مزدور تنظیموں نے کیس دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کردیا۔ کراچی پریس کلب پر متاثرین سانحہ بلدیہ فیکٹری اور مزدور تنظیموں کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس میں جنرل سیکرٹری نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن پاکستان ناصرمنصوراورسینیئر نائب صدر پاکستان ورکرز فیڈریشن زہرا خان سمیت دیگر مزدور رہنما شامل تھے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن سے متعلق سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے نے ہمارے مؤقف کو مزید تقویت دی کہ اس المناک سانحہ کے اصل ذمہ دار فیکٹری مالکان اور حکومتی ادارے تھے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے متاثرین سےکیے گئے وعدے اور معاوضے کی فراہمی کے لیے کیے گئے بیشتر وعدے آج بھی پورے نہیں ہوئے۔

Check Also

منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف نگرانی سخت، ایف بی آر کا نیا نظام نافذ

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *