بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلیے سول ملٹری تعاون اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں، فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرأت نے تربت، بلوچستان کا دورہ کیا۔

اس دورے کا مقصد موجودہ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا، ترقیاتی اقدامات کا معائنہ کرنا اور بلوچستان کے استحکام و خوشحالی کے لیے عسکری و سول اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

دورے کے موقع پر فیلڈ مارشل  عاصم منیر کو سکیورٹی صورتحال، فتنۃ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشنز، جاری ترقیاتی منصوبوں اور جنوبی بلوچستان میں سماجی و معاشی بہتری کی کوششوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان اور سول انتظامیہ کے نمائندوں سے ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے گڈ گورننس، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور عوامی مفاد پر مبنی جامع ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے بلوچستان کے عوام کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سول اور عسکری اداروں کے باہمی تعاون کو ناگزیر قرار دیا اور جنوبی بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

آرمی چیف نے بلوچستان کے عوام کے ساتھ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا، تاکہ خطے میں پائیدار امن، ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلیے سول و ملٹری تعاون اور مشترکہ کوششیں  ناگزیر ہیں۔

فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ان کے بلند حوصلے، عملی تیاری اور قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔ انہوں نے مشکل حالات میں امن و استحکام قائم رکھنے میں ان کے کردار کی تعریف کی۔

قبل ازیں تربت پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کور کمانڈر بلوچستان نے استقبال کیا۔

https://cdn.iframe.ly/api/iframe?url=https%3A%2F%2Fcdn.jwplayer.com%2Fplayers%2FIsyVptFE-jBGrqoj9.html&key=73b4a3e6895a3640b0439dc45f68e4f8

Check Also

تباہی کی اصل وجہ بارش نہیں نالوں اور دریاؤں کی زمینوں پر کمرشل تعمیرات ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اپنے اعمال کا بوجھ اللہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *