کراچی (پبلک پوسٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم تو دنیا سے مقابلہ کرنے والے ہیں، آپ کا مقابلہ تو کسی اور شہر اور صوبے سے ہے ہی نہیں۔
آرٹس کونسل کراچی میں جنگ زدہ علاقوں میں بچوں کی زندگیوں کے مسائل کے حوالے سے میاں رضا ربانی کے مختصر ناول کی تقریب انتساب ہوئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا رضا ربانی کی کتاب کی انتسابی تقریب پر مبارکباد دیتا ہوں، اس کتاب کو پطرس بخاری کی بیسٹ کتاب کا ایوارڈ بھی ملا۔
بلاول بھٹو نےکہا کہ یہ نسل کشی فلسطین کے بچے ہی نہیں بلکہ اسمیں صحافی ڈاکٹرز ار نرسیس کی بھی نسل کشی ہے، جنگ بندی پر دستخط بھی ہوئے لیکن جنگ بندی توڑی بھی اسراٸیل کی جانب سے ہی جاتی ہے، امید ہے کہ یہ جنگ بندی نا توڑی جائے، غزہ اور فلسطین کے بچوں اور عوام کا تحفظ ہو۔
دنیا کی اکثریت کی طرح ہر پاکستانی فلسطین اور غزہ کے ساتھ کھڑا ہے۔ پچھلے دو سالوں سے ہم آنکھوں کے سامنے مایوسی کے ساتھ غزہ میں نسل کشی دیکھتے آرہے ہیں۔ اب ایک سیز فائر ہوا ہے مگر تاریخ میں سب سے زیادہ سیز فائر توڑنے والی صیہونی حکومت ہی رہی ہے، ہم امید رکھتے ہیں یہ سیز فائر جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ تقریب سے ہمارے وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ کے اصرار پر خطاب بھی کیا، بی بی نے بھی اپنی زندگی میں کتاب لکھی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں بھی کوشش کرتا ہوں کہ کتاب ضرور لکھیں، پاکستان پیپلز پارٹی نے آٸین اور قانون کی پاسداری کی، خیر پور میں بھی اسپیشل اکنامک زون ہے، فنانشل ٹاٸمز اور ایف ڈی آٸی نے رپورٹ پبلش کی ہے۔
اس رپورٹ میں دنیا کے سب سے کامیاب اکنامک زون میں خیر پور کا اکنامک زون بھی شامل ہے، ایشیا پیسفک میں دوسری پوزیشن خیر پور اکنامک زون کو ملی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم تو دنیا سے مقابلہ کرنے والے ہیں، میں سندھ حکومت کی تعریف کرنا چاہ رہا ہوں کہ آپ کا تو مقابلہ کسی اور شہر اور صوبے سے ہی نہیں، یہ ہمارا ایک کارنامہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بینظر بھٹو نے پبلک پراٸیوٹ پارٹنرشپ متعارف کروایا، پبلک پراٸیوٹ پارٹنرشپ کے انعقاد کو دنیا بھر میں چھٹے نمبر پر رکھا گیا ہے، ہمارا مقابلہ پاکستان کے کسی دوسرے صوبے سے نہیں ہے، ہم تو دنیا کا مقابلہ کرنے والے ہیں، ہمیں فخر ہے ہم چاہے جس بھی شہر سے تعلق رکھتے ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ کا مقابلہ تو کسی اور شہر اور صوبے سے ہے ہی نہیں بلکہ سندھ کا مقابلہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے ہے اور یہ پاکستان کی کامیابی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ پورے ملک کو ایک ہوکر دنیا سے مقابلہ کرنا چاہیے اور آپس میں تقسیم نہیں ہونی چاہیے بلکہ کہیں بھی کام ہورہا ہے اور پاکستان کا نام روشن ہورہا ہے تو ہمیں فخر کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ این آٸی سی وی ڈی دنیا میں بہترین فری علاج کا منصوبہ ہے، ساٸینر ناٸف میں مکمل طور فری کینسر علاج کرتا ہے، عالمی سطح پر دنیا ان منصوبوں کو مانتی ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بھی مظلوم عوام کی کفالت کا زبردست منصوبہ ہے جسے عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے بھی پیسے پہنچانے کیلئے بی آئی ایس آئی کارڈ کا سہارا لیا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا، دنیا کے بڑے ملکوں کے پاس یہ پروگرام نہیں جو آپ کے پاس ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت کوووڈ میں اور سیلاب میں لوگوں کی مدد کی گئی، ہم آج صوبہ سندھ میں ایک اور تاریخی کام کر رہے ہیں، سیلاب متاثرین کے لے بیس لاکھ گھر مالکانہ حقوق پر دے رہے ہیں، یہ بھی سندھ حکومت کے تاریخی کارنامے ہیں، ہم سیاست عزت اور تایخ رقم کرنے کے لیے کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے 1993 کے منشور میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کا تصور پیش کیا جس کے بعد سب سے پہلے پاکستان میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ادارے سندھ میں قائم ہوئے۔
ایکنومسٹ میگزین نے چند سال قبل پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے اداروں کو رینکنگ دی جس میں صوبہ سندھ کا دنیا بھر میں 6 نمبر تھا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان کا دورہ کیا، یوناٸٹیڈ نیشنز کے پلیٹ فارم پر پاکستان کا مقدمہ لڑا گیا کہ موسمی تبدیلی کا نقصان جو ہم آٹھا رہے ہیں اس میں ہمارا کوٸی ہاتھ نہیں۔
امیر ممالک انڈسٹریلائزیشن کی جنگ میں دنیا میں یہ موسمی تبدیلی لائے ہیں جبکہ پاکستان جس کا کاربن آؤٹ پٹ میں محض 0.1 فیصد حصہ ہے وہ موسمی تبدیلی کی وجہ سے دنیا کے سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والے ممالک میں شامل ہے۔ یہ تاریخ کا حصہ ہے کہ ہم نے پچھلی حکومت میں لوس اینڈ ڈیمج فنڈ قائم کردیا تھا اور دنیا کو اس بات پر منوالیا تھا کہ یہ بھیک نہیں ہمارا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر صاحب آپ کو میرے خیال میں خیبرپختونخوا پہنچنا چاہیے، میں وزیر اعلیٰ سندھ سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنا جہاز گورنر کو دے دیں تاکہ کہ وہ کے پی پہنچ کر عدالت کے حکم کے مطابق اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کریں گے۔