بابراعظم کی باؤنڈری لائن پر ننھی بچی سے ہاتھ ملانے کی ویڈیو وائرل

قومی ٹیم کے اسٹار کرکٹر بابراعظم نے نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے دوران ننھی مداح کیساتھ ہاتھ ملا کر اُسکی معصونہ خواہش کو پورا کردیا۔

گزشتہ روز ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم کو میدان میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تاہم میدان کے باہر بابراعظم نے ننھی مداح کیساتھ باؤنڈری لائن پر ہاتھ ملا کر اسکی خواہش کو پورا کیا، جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق کپتان بابراعظم باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کیلئے آرہے تھے تو ننھی مداح تیزی سے بھاگتی ہوئی باؤنڈری لائن کے قریب پہنچی اور ہاتھ بڑھا دیا، جس پر بابر نے اسکی حوصلہ افزائی کی اور ہاتھ ملایا۔

Check Also

پاک بھارت کشیدگی؛ پی ایس ایل میچز دبئی یا دوحا منتقل کرنے پر غور

پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *