نیپا چورنگی واقعہ:وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا تحقیقات کیلئے مشترکہ کمیٹی بنانے کا اعلان

کراچی (پبلک پوسٹ )
وزیر بلدیات، ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ سندھ ناصر حسین شاہ نے نیپا چورنگی پر مین ہول میں گر کر بچے کی ہلاکت کو انتہائی دلخراش اور افسوسناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سانحے نے ہر ذی شعور کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہی ہے اور واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کمیٹی میں سندھ اسمبلی میں موجود تمام جماعتوں کے نمائندے شامل ہوں گے جبکہ اسپیکر کے تعاون سے اس کے خدوخال طے کیے جائیں گے۔

ناصر حسین شاہ نے یقین دہانی کرائی کہ حادثے میں جس کسی کی بھی غفلت ثابت ہوئی، اس کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور اس معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Check Also

1971 کے ہیرو میجر شبیر شریف شہید کا54واں یومِ شہادت عقیدت کے ساتھ منایا گیا

کراچی (پبلک پوسٹ )آج 1971 کی جنگ کے ہیرو، میجر شبیر شریف شہید (نشانِ حیدر) کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *