سینئر پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے یوٹیوب چینل سے ہونے والی آمدنی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر وضاحت پیش کر دی۔
مشہور پاکستانی ہوسٹ نادیہ خان کے ساتھ ایک وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے یہ اعتراف کیا کہ انہوں نے کچھ عرصے پہلے ولاگنگ کا آغاز کیا تھا اور اس حوالے سے جویریہ سعود نے ان کی بہت رہنمائی کی۔
بشریٰ انصاری نے یوٹیوب سے ہونے والی آمدنی پر بھی بات کرتے ہوئے بتایا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے سارے دعوے غلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یوٹیوبرز بہت زیادہ کماتے ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے، خصوصاً تب جب دیگر پیشہ ورانہ مصروفیات بھی ساتھ ہوں۔‘‘
بشریٰ انصاری نے مزید بتایا کہ مصروف شوٹنگ شیڈول کے ساتھ ولاگنگ کو جاری رکھنا آسان نہیں مگر وہ جلد کینیڈا روانہ ہوں گی اور وہاں سے بھی اپنے مداحوں کے لیے ولاگز شیئر کرتی رہیں گی۔
مداحوں نے بھی بشریٰ انصاری کی اس وضاحت اور ایمانداری کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا
THE PUBLIC POST