عمران خان کی رہائی کیلیے مزید انتظار نہیں،ہماری اگلی منزل اڈیالہ جیل ہے، علیمہ خان

مردان: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے مزید انتظار نہیں کر سکتے، ہماری اگلی منزل اڈیالہ جیل ہے۔
پی ٹی آئی اسٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں کالج چوک مردان میں خطاب کرتے ہوئے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اب مزید انتظار نہیں کر سکتے۔ کارکن حکمرانوں کو بتا دیں کہ جیل میں موجود شخص اکیلا نہیں، پوری قوم اس کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہماری اگلی منزل ڈی چوک نہیں، اڈیالہ جیل ہے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ میرے بھائی کی ایک آنکھ متاثر ہے، انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا جائے۔ ہم صرف قیدی کے بنیادی حقوق کا مطالبہ کررہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہونی ہے، لیکن موجودہ حالات میں یہ ممکن نظر نہیں آرہا۔

انہوں نے کہا کہ کارکن ارکانِ اسمبلی کے ساتھ بیٹھ کر تحریک کی تیاریاں مکمل کریں۔ اس بار کسی کو گولیاں چلانے نہیں دیں گے۔ 26 نومبر جیسے واقعات دوبارہ نہیں ہونے دیں گے۔

Check Also

پشاور: مبینہ پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ ٹک ٹاکر ہلاک

پشاور کے تھانہ کوتوالی کی حدود میں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب ٹک ٹاکر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *