شوبز انڈسٹری میں کامیابی کیلئے گوری رنگت اب کوئی معنیٰ نہیں رکھتی: فہد مصطفیٰ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے کہا ہے کہ آج کل صلاحیت اور محنت کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔

فہد مصطفیٰ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان سے یہ سوال پوچھا گیا ’کیا شوبز انڈسٹری میں ہیرو یا ہیروئن بننے کے لیے گوری رنگت ضروری ہے؟‘

اُنہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ میری رنگت گوری نہیں ہے، مگر اس کے باوجود میں نے انڈسٹری میں کامیابی حاصل کی، اس لیے رنگت اب کوئی معنی نہیں رکھتی۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ صنم سعید، صبا قمر، احمد علی اکبر اور سجل علی، یہ سب کامیاب فنکار ہیں، ان کی پہچان رنگت نہیں بلکہ ان کا ٹیلنٹ ہے۔

فہد مصطفیٰ نے کہا کہ موجودہ دور میں دنیا بھر میں ہر طرح کے چہروں اور رنگت کے حامل افراد اداکاری کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں خود سانولی رنگت کا ہوں لیکن اپنی محنت اور صلاحیت کی وجہ سے کامیابی حاصل کی۔

اداکار کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور صارفین کی جانب سے مختلف قسم کے تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فہد مصطفیٰ پر رنگ گورا کرنے کے لیے وائٹننگ انجیکشنز لگوانے پر تنقید بھی ہوتی رہی ہے۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *