نئی دہلی: بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔
استعفیٰ سامنے آنے کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں لکھا گیا کہ کاکروچز جیت گئے، جمہوریت جیت گئی۔
دوسری جانب احتجاجی مقام پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی صدر ابھیجیت دیپکے نے کہا کہ جمہوریت میں اگر ڈر گئے تو پھر کیسی جمہوریت؟ اگر اپنی آواز اٹھاؤ گے تو یہ لوگ لائن میں رہیں گے، انہیں لائن میں رکھنا ضروری ہے کیونکہ یہ جو خود کو بادشاہ سمجھ بیٹھے ہیں، وہ ہماری وجہ سے ہی اس مقام پر ہیں۔
ابھیجیت دیپکے نے واضح کیا کہ دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ تو ہو گیا ہے لیکن ہماری دو اور اہم مانگیں ابھی باقی ہیں، اور ہم ایسے آسانی سے نہیں جائیں گے کیونکہ کاکروچ ایک بار آ جائیں تو آسانی سے نہیں جاتے۔
انہوں نے کہا کہ خودکشی کرنے والے طلبہ کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے، طلبہ کے خلاف پولیس کے غنڈہ گردی اور ایکشن پر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور احتجاج کرنے والے تمام طلبہ پر بنائے گئے جھوٹے مقدمات فوراً واپس لیے جائیں۔
انہوں نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس یاد رکھے کہ کاکروچ سے پنگا لینا مہنگا پڑ سکتا ہے، جب ہم ایک وزیر کا استعفیٰ لے سکتے ہیں تو پھر تم کس باغ کی مولی ہو۔
THE PUBLIC POST