سلمان خان کی سنجے دت کیلئےمحبت بھری پوسٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور معروف اداکار سنجے دت کی دیرینہ دوستی ایک بار پھر مداحوں کے دل چھو گئی۔

سلمان خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سنجے دت سے حالیہ ملاقات کی چند دل کو چھو لینے والی تصاویر شیئر کیں۔

تصاویر میں دونوں اداکار ایک دوسرے کو گرمجوشی سے گلے لگاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ یہ سنجے کے گھر پر لی گئی ہیں۔

تصاویر کے ساتھ سلمان خان نے ایک جذباتی پیغام بھی لکھا، جس میں انہوں نے سنجے دت کو اپنا ’بڑا بھائی‘ قرار دیتے ہوئے ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

سلمان خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ، ’’بابا ہمیشہ بابا ہی رہتے ہیں، اور بابا، بابا ہوتا ہے۔ سنجو بابا ہم سب کے بابا ہیں اور اب اپنے بچوں کے بھی بابا ہیں۔ میرے بڑے بھائی سنجے دت، اللہ، بھگوان اور یسوع مسیح سب اس آدمی کو خوش رکھیں۔ آئی لو یو بابا۔‘‘

Check Also

52 سال بعد بچی کی پیدائش،جشن مناتے اہلِ خانہ کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ایک دل کو چھو لینے والی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *